اسلام آباد سانحہ :راولپنڈی کے تمام ہسپتال ہائی الرٹ: مریم نواز

0

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کے بعد راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ 25 ایمرجنسی ایمبولینسز فوری طور پر اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تمام سرکاری و نجی ہسپتال ہائی الرٹ پر ہیں۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں سرجیکل ٹیمیں مکمل طور پر تیار ہیں، بلڈ بینکس فعال کر دیے گئے ہیں اور آپریشن تھیٹرز میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایت دی گئی ہے کہ اسلام آباد میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے۔

دھماکہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 30 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.