نیویارک :اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے ایران امریکا جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فو کونگ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس کی بندش سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز پر عائد پابندیاں ختم کرنی چاہیں جبکہ امریکا کو اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرنی ہوگی۔
چینی سفیر کے مطابق سب سے اہم جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے اور یہ جنگ بندی دیرپا ہونی چاہیے، جس کے لیے فریقین کے درمیان نیک نیتی پر مبنی مذاکرات ناگزیر ہیں، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ متحرک ہو کر دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے خلاف آواز بلند کرے
