درپہ خیل میں قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ، 5 دہشتگرد ہلاک

0

راولپنڈی :شمالی وزیر ستان کے علاقے درپہ خیل میں قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان کے مطابق درپہ خیل کے علاقے شاہزادہ کوٹ میں مقامی قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ان کا کہنا تھاکہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 شہری جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

آر پی او نے بتایاکہ تمام زخمیوں کو پولیس نے فوری طور پر سول اسپتال میرانشاہ منتقل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ  اطلاع ملتے ہی پولیس قبائل کی مدد کو پہنچ گئی اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے بارڈر اضلاع میں غیرانسانی تشدد کے واقعات قطعی ناقابل قبول ہیں، شہریوں پرغیرانسانی تشدد کے واقعات انسانیت دشمن سوچ کے عکاس ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.