اسلام آباد ہائیکورٹ کا رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت کے جسٹس اعظم خان نے اس حوالے سے 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں رجب بٹ کا نام پی سی ایل میں برقرار رکھنے کو غیر قانونی اور غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ کسی شہری کا نام بلاجواز پی سی ایل میں رکھنا اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس کی آئین اجازت نہیں دیتا۔عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رجب بٹ کا نام فوری طور پر پی سی ایل سے خارج کیا جائے۔
