سی ڈی اے کا بڑا ایکشن :رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں پر پابندی
اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی-9/4 میں ایک غیر رجسٹرڈ گیسٹ ہاؤس کو سیل کر دیا گیا، جہاں ایک رہائشی مکان کو غیر قانونی طور پر گیسٹ ہاؤس میں تبدیل کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔سی ڈی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
