بھارتی کوسٹ گارڈ کی کارروائی، 9 پاکستانی ماہی گیر گرفتار، کشتی تحویل میں لے لی گئی

0

کراچی: بحیرۂ عرب میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے پاکستانی ماہی گیروں کی ایک کشتی کو قبضے میں لے کر 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔

انچارج کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ہے۔ کشتی سے تقریباً 500 کلوگرام مچھلی اور ماہی گیری کا سامان برآمد ہوا، جسے بھارتی حکام نے تحویل میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کشتی سے کوئی غیر قانونی یا مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی۔ میڈیا سینٹر کے مطابق  واقعہ گجرات کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا، جہاں پاکستانی ماہی گیر اپنے روایتی ماہی گیری کے علاقوں میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.