افغانستان ٹیم کو بڑا دھچکا، نوین الحق انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

0

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں اہم فاسٹ بولر نوین الحق انجری کے باعث اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نوین الحق آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے، جبکہ وہ رواں ماہ کے آخر میں سرجری کروائیں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے تاحال نوین الحق کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں اسپنر اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور فاسٹ بولر ضیا الرحمان شریفی شامل ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نوین الحق کی انجری کی نوعیت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہوگا، جبکہ افغانستان ٹیم ایونٹ کے گروپ ڈی میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.