جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی کا بڑا دعویٰ: محمود خان اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر بننا نواز شریف کے فیصلے کا نتیجہ
اسلام آباد: جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی کی تقرری نواز شریف کے اثر و رسوخ اور رابطوں کا نتیجہ ہے۔
سینیٹر کامران مرتضی کے مطابق محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے رابطہ کیا، جس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری ہوا۔ انہوں نے کہا کہ "میاں نواز شریف کے دل میں کوئی بات ہے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ اقدام کیا۔”
کامران مرتضی نے مزید کہا کہ یہ اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتا ہے اور قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہونا چاہیے۔انہوں نے خبردار کیا کہ سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفیکیشن کے لیے بھی نواز شریف سے رابطہ کرنا ضروری تھا تاکہ کسی اور سے پہلے یہ فیصلہ یقینی بنایا جا سکے۔
سینیٹر کامران مرتضی نے واضح کیا کہ محمود خان اچکزئی جے یو آئی کے اپوزیشن لیڈر ہیں اور جے یو آئی نے بھی ان کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا۔
نواز شریف نے اپنا غصہ نکالنے کیلئے محمود خان اچکزئی کا نوٹیفکیشن کروایا، محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا، سینیٹر کامران مرتضی* pic.twitter.com/DFTeIZi3S7
— Khawaja Mateen (@khawaja_matin) January 16, 2026
