بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

0

کراچی: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ 2026 میں 500 رنز مکمل کرلیے۔ انہوں نے یہ سنگ میل کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف عبور کیا۔

اس کے ساتھ ہی بابر اعظم پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ مرتبہ 500 رنز کرنے والے پلیئر بن گئے۔

بابر اعظم نے چوتھی مرتبہ پی ایس ایل سیزن میں 500 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل بابر نے 2024، 2023 اور 2021 میں بھی 500 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان نے 3 جبکہ فخر زمان، کوشال مینڈس نے ایک ایک مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.