پاکستان نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کو یو این چارٹر کی خلاف ورزی قرار دے دیا

0

نیویارک:پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں وینزویلا میں امریکی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی قائم مقام مندوب عثمان جدون نے کہا کہ کیریبین خطے میں عدم استحکام عالمی اور علاقائی امن کے لیے نقصان دہ ہے، کیونکہ دنیا پہلے ہی کئی بحرانوں سے دوچار ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کی سرحدی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کا استعمال یا دھمکی سے گریز کرنا لازمی ہے، اور یو این منشور اندرونی معاملات میں مداخلت سے روکتا ہے۔

عثمان جدون نے یکطرفہ فوجی کارروائی کو یو این چارٹر اور ریاستی خودمختاری کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات عالمی قانونی ڈھانچے کو کمزور کر سکتے ہیں اور آنے والے برسوں میں غیر متوقع اور بے قابو نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔

عثمان جدون نے کہا کہ نازک مرحلے میں مکالمہ اور سفارتکاری** آگے بڑھانے کا واحد راستہ ہے، اور فریقین کو کشیدگی میں کمی، تحمل اور پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے پر زور دینا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.