ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری 2025 میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے متعلق سینئر صحافیوں کو بریف کر تے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کیے گئے، پچھلے سال 75 ہزار 175 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے اور دہشتگردی کے 5400 واقعات ہوئے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اور سویلینز کی شہادت 1200 سے زائد ہے۔
