پاکستان میں سولر انقلاب، عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ رہا: امریکی میڈیا

0

اسلام آباد: بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے استعمال کی بدولت پاکستان ایران جنگ اور عالمی توانائی بحران کے دوران بھی توانائی کے بحران سے محفوظ رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے CNN کی رپورٹ کے مطابق حالیہ عالمی کشیدگی اور تیل و گیس کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود پاکستان واحد ملک ہے جو توانائی کے بحران سے متاثر نہیں ہوا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سے تین برسوں میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینلز نصب کیے گئے، جس کے نتیجے میں تقریباً 25 فیصد بجلی شمسی توانائی سے حاصل کی جا رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز سے توانائی کی ممکنہ سپلائی میں رکاوٹوں کے اثرات بھی پاکستان پر محدود رہے، جس کی بڑی وجہ متبادل توانائی ذرائع کا فروغ ہے۔

رپورٹ میں پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کو "خاموش انقلاب” قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ قابل تجدید توانائی کے اضافے کی وجہ سے 2020 کے بعد پاکستان نے 12 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.