حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی، نیب کی شفاف تقرری اور بدعنوانی کے خاتمے کے اقدامات
اسلام آباد: حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) کو تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے اور نیب کے اعلیٰ انتظامی عہدوں کی شفاف تقرری کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2026 تک سرکاری افسران کے اثاثہ جات کے گوشوارے عوام کے لیے شائع کیے جائیں گے، جبکہ جنوری 2027 تک قومی احتساب بیورو (نیب) کو مکمل عملی خودمختاری اور ادارہ جاتی آزادی دی جائے گی۔
نیب چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار پر بھی نظرثانی کی جائے گی تاکہ اسے مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جا سکے۔ مجوزہ اصلاحات کے تحت:1. اہلیت کے معیار (تجربہ اور دیانتداری) پہلے سے طے شدہ ہوں گے،
- تقرری کا عمل کھلا، مسابقتی اور میرٹ پر مبنی ہوگا،3. ایک کثیر شعبہ جاتی کمیشن قائم کیا جائے گا جس میں حکومت، اپوزیشن، عدلیہ، سول سروس، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شامل ہوں گے جو بھرتی کے عمل کی نگرانی کریں گے۔
حکومت کے مطابق نیب کے قواعد و ضوابط، کارکردگی اور دیگر اعداد و شمار بھی عوام کے لیے جاری کیے جائیں گے، اور یہ تمام اقدامات ایک ساختی ہدف (Structural Benchmark) کے تحت جنوری 2027 تک مکمل کیے جائیں گے۔
