ڈینیوب پراپرٹیز کا دائرہ کار وسیع، لندن میں نئے دفتر کا افتتاح

0

لندن: متحدہ عرب امارات کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ڈینیوب پراپرٹیز نے برطانیہ میں اپنی موجودگی مزید مستحکم کرتے ہوئے وسطی لندن کے علاقے نائٹس برج میں نئے سیلز آفس  کا افتتاح کر دیا۔

44 برومپٹن روڈ، نائٹس برج پر قائم ہونے والا یہ دفتر کمپنی کی برطانیہ میں توسیعی حکمت عملی کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل دانوب پراپرٹیز نے دو سال قبل ہیرو (Harrow) میں اپنا پہلا برطانوی دفتر قائم کیا تھا، جسے سرمایہ کاروں اور خریداروں کی جانب سے مثبت پذیرائی ملی۔

ڈینیوب پراپرٹیز کے بانی اور چیئرمین رضوان سجن نے کہا کہ لندن دنیا کے اہم ترین سرمایہ کاری مراکز میں شمار ہوتا ہے اور نیا دفتر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو دبئی کی تیزی سے ترقی کرتی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ تک بہتر رسائی فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی آئندہ برسوں میں برطانیہ کے ساتھ ساتھ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نئے دفتر میں جدید مارکیٹنگ سوئٹس اور ورچوئل ریئلٹی (VR) ٹورز کی سہولت بھی موجود ہوگی، جس کے ذریعے سرمایہ کار منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لے سکیں گے۔

ڈینیوب پراپرٹیز، ڈینیوب گروپ کا ذیلی ادارہ ہے، جو 1993 میں قائم کیا گیا تھا اور متحدہ عرب امارات میں معیاری تعمیرات، بروقت منصوبوں کی تکمیل اور جدید ادائیگی منصوبوں کے باعث نمایاں مقام رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.