اگر امریکہ نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ارشد ملک
اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار ارشد ملک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اسے بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممکنہ زمینی جنگ امریکا کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگی اور بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔
اسی پروگرام میں ماہر میزائل ٹیکنالوجی محمد ابراہیم نے امریکی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ ایران شمالی کوریا کے میزائل استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اپنی مقامی سطح پر تیار کردہ میزائل ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیت موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں کسی بھی بڑے فوجی اقدام کے دور رس اور سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
