پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

0

اسلام آباد: ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے تاکہ امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.