16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

0

اسلام آباد: 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.