کراچی:جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج

0

کراچی: سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی جبکہ لاٹھی چارج کے دوران جماعت اسلامی کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے کر 10 کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی فسطائیت پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ ان کے مطابق پرامن شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور دھرنے سے روکنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، جبکہ بااختیار شہری حکومت کراچی کا حق ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کے مطابق مشتعل کارکنوں نے ریڈ زون میں داخل ہو کر پتھراؤ کیا، اس لیے پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔

وزیر اطلاعات و نشریات سندھ  نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.