موجودہ حکومت جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے: مولانا فضل الرحمن

0

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے جعلی حکومت قائم کی گئی، موجودہ حکومت جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے، اگر شفاف طریقے سے حکومت بنائی جائے تو ہم اسے ضرور قبول کریں گے۔

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک دوست ملک نے عالمی تجارت کے لیے پاکستان کو منتخب کیا، تاہم ہمیں شکایت رہی کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں سی پیک منصوبہ روکا گیا، جبکہ موجودہ حکومت میں بھی سی پیک میں ایک اینٹ کا اضافہ نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے جعلی حکومت بنائی گئی ہے، آپ شفاف طریقے سے حکومت بنالیں، ہم اسے قبول کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں کاروبار ختم ہو رہا ہے، پاکستانیوں کی محنت اور سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے جو تشویشناک صورتحال ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ وہ الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتے، ان کی سیاست میں انتہا پسندی نہیں بلکہ اعتدال اور دلیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے نتائج اب معاشی اور سکیورٹی ناکامی کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.