اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی بانی چیئرمین عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل رہنما لطیف کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت طلب کی، تاہم سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ بغیر نوٹس جاری کیے اس نوعیت کا کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق اعتراض کی رکاوٹ کو پہلے عبور کرنا ہوگا، جبکہ یہ بھی ذہن میں رکھا جائے کہ متعلقہ مقدمات دیگر عدالتوں میں زیرِ التوا ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ نوٹس کے بغیر ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر ممکن نہیں۔دریں اثنا، سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی۔
سپریم کورٹ ،عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس،ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری،وکیل لطیف کھوسہ نےکہا کہ مجھے موکل سے ملاقات کی اجازت دی جائے،چیف جسٹس نے کہا کہ کل ملاقات سے متعلق بھی فیصلہ کریں گے۔ pic.twitter.com/7BAxq0ABRe
— Abdul Rauf Bazmi (@RaufBazmi) February 9, 2026
