سندھ میں اب کوئی گاڑی بغیر کمپیوٹرائزڈ فٹنس کے نہیں چل سکے گی: شرجیل میمن

0

کراچی: سندھ کے سینئر وزیرشرجیل میمن نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں بغیر کمپیوٹرائزڈ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے، جس کے بعد فٹنس کے بغیر گاڑیوں کو سڑک پر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک نظام کو محفوظ اور مؤثر بنانا ہے۔

سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت نے ایمبولینسز کے لیے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت صرف مریض کو اٹھانے اور ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ہی سائرن اور لائٹس استعمال کی جائیں گی، بلاوجہ سائرن کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

شرجیل میمن کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے نئی بسوں کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے، کچھ بسیں اس وقت پورٹ پر موجود ہیں جبکہ حکومتِ سندھ نے مزید 500 بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو بہتر اور معیاری ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنا حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.