ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی منسوخ

0

لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی آج آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد متوقع تھی، تاہم اسے آخری وقت میں منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے، جبکہ اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت یا ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق فیصلہ نہ ہونا بھی کٹ کی رونمائی منسوخ ہونے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے، جس کے باعث معاملات غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.