ایک اور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

0

لاہور:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران کے راستے ایک اور مغربی موسمی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے زیرِ اثرکوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، سرانان، جنگل پیر علی زئی، گلستان اور پشین میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کئی علاقوں میں گزشتہ برفباری کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکیں تاحال بحال نہیں ہو سکیں، تاہم ان کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے تاکہ آمد و رفت معمول پر لائی جا سکے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے آج سے 4 فروری تک پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے پیشِ نظر پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات سے بھی خبردار کیا ہے، اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.