دوسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں 3 اہم تبدیلیاں
لاہور میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی جائے اور آسٹریلیا کو ایک مضبوط ہدف دیا جائے۔
پاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں تین اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ فخر زمان، شاہین آفریدی اورسلمان مرزا کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ فہیم اشرف، نسیم شاہ اور عثمان طارق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اور آج کا میچ سیریز کے فیصلہ کن مرحلے میں اہمیت کا حامل ہے۔
