ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا کے حتمی اسکواڈ کا اعلان، اہم فاسٹ بولر ٹیم سے باہر
سڈنی :کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیےآسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولرپیٹ کمنز انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈکپ کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ ان کی جگہ بین ڈارشیوس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔اسی طرح میتھیو شارٹ کی جگہ میتھیو رنشا کو حتمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گےدیگر کھلاڑیوں میں زیویر بارٹ لیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، بین ڈراس ہوئس، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، ٹریوس ہیڈ، جوش ہیزل وڈ، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
آسٹریلیا اس ٹی 20 ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے اور اسکواڈ میں کی گئی یہ تبدیلیاں ٹیم کی حکمتِ عملی پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
