سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گیا
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں تیزی کے باعث پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 345 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 10 گرام سونا 4 لاکھ 56 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں سونا تقریباً 5 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح سے اوپر ٹریڈ کرتا رہا، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور فی تولہ چاندی 627 روپے بڑھ کر 11 ہزار 428 روپے تک پہنچ گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مہنگائی، جیوپولیٹیکل کشیدگی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جا رہا ہے، جس سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
