کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا افسوسناک سوالیہ نشان ہے: مفتی تقی عثمانی

0

کراچی:ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں پیش آنے والے واقعے میں بروقت مدد کیوں نہیں پہنچ سکی، اس کی بے لاگ اور شفاف تحقیق ناگزیر ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کا حادثہ پوری قوم کے لیے انتہائی المناک اور شرمناک سانحہ ہے، چند گھنٹوں میں کئی قیمتی جانیں بے بسی کا شکار ہو کر ضائع ہو گئیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے میں متعدد متوسط درجے کے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جس سے وہ معاشی طور پر قلاش ہو گئے۔

انہوں نے زور دیا کہ حفاظتی انتظامات کو مؤثر، تیز اور مضبوط بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاہم جن افراد اور اداروں نے مشکل حالات میں انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دی وہ قابلِ ستائش ہیں۔مفتی تقی عثمانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور آفت زدگان کو نعم البدل سے نوازے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.