ایوانِ صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بیان ہوئی، گل پلازہ سانحہ نے سب پر پانی پھیر دیا: مفتی منیب الرحمن
کراچی:ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ایوانِ صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کی، مگر گل پلازہ کے سانحے نے سب پر پانی پھیر دیا۔
ایک بیان میں مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک انتہائی افسوسناک اور بڑا حادثہ ہے، تاجر تنظیموں کے مطابق اس سانحے میں تین ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین کروڑ آبادی کے شہر کراچی میں آگ بجھانے کا مؤثر نظام موجود نہیں، جو ایک لمحۂ فکریہ ہے۔
مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی کے دعوؤں کے برعکس ایسے سانحات انتظامی ناکامی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ انہوں نے سانحے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
