محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

0

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی بزنس رولز کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ 9 مئی کیس میں عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا، جس کے بعد اپوزیشن اتحاد کی جانب سے نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر مشاورت جاری تھی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی جانب سے محمود خان اچکزئی کا نام متفقہ طور پر سامنے آیا، جس پر تقرری کا عمل مکمل کیا گیا۔

پس منظر:

محمود خان اچکزئی ایک سینئر سیاستدان، آئینی ماہر اور طویل پارلیمانی تجربہ رکھنے والے رہنما ہیں۔ وہ ماضی میں قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور جمہوریت، پارلیمانی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کے حوالے سے اپنی واضح مؤقف کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے حالیہ سیاسی صورتحال، عدالتی فیصلوں اور جمہوری عمل سے متعلق تحفظات کے پیشِ نظر مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا تھا۔

بانی تحریک انصاف  عمران خان کی جانب سے بھی محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، جس کے بعدسپیکر قومی اسمبلی نے آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.