ثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر سمیت 32 اراکینِ قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

0

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر اراکینِ پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 32 اراکین کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 50 جبکہ سندھ اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت بھی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی ہے۔

معطل ہونے والے اراکینِ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی شامل ہیں۔ اسی طرح معطل اراکین پنجاب اسمبلی میں رانا سکندر حیات، عدنان ڈوگر اور عامر حیات ہراج کے نام شامل ہیں، جب کہ سندھ اسمبلی سے صوبائی وزیر سعید غنی بھی معطل اراکین میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ اراکین کی رکنیت اس وقت تک بحال نہیں کی جائے گی جب تک وہ اپنے اثاثوں اور واجبات کی مکمل تفصیلات قانون کے مطابق جمع نہیں کراتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.