پمزہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم کا اڈیالہ جیل دورہ، عمران خان کا طبی معائنہ

0

راولپنڈی: پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، جس میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جب کہ ٹیم میں شامل جنرل فزیشن نے ان کا مکمل طبی چیک اپ بھی کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے عمران خان کو بعض ادویات تجویز کی ہیں اور طبی معائنے سے متعلق رپورٹ جیل انتظامیہ کو ارسال کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.