صدر ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام آپشن کھلے رکھنے کا عندیہ دے دیا: ترجمان وائٹ ہاؤس

0

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کھلے رکھے ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ ایران کی مجموعی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ مظاہرین کی ہلاکتیں جاری رہنے پر صدر اور ان کی ٹیم نے ایران کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

کیرولائن لیویٹ کا دعویٰ تھا کہ ایران میں 800 افراد کو دی جانے والی سزائے موت روکی گئی ہیں، جب کہ ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری جانب برطانوی اخباردی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے کا فیصلہ تبدیل کرلیا ہے اور یہ تبدیلی خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں کے باعث سامنے آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.