ایاز صادق کی جعلی آواز سے پیسے بٹورنے کی کوشش کا انکشاف، تحقیقات جاری
اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جعلی آواز بنا کر کسی نے پیسے بٹورنے کی کوشش کی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے بتایا کہ "میری آواز بنا کر کسی نے کسی سے پیسے مانگے، جب اس شخص نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے واضح کیا کہ میں نے یہ پیسے نہیں مانگے۔”
اجلاس کے دوران دیگر اراکین نے بھی اس معاملے پر بات کی۔ ایم این اے اعجاز الحق نے کہا کہ ان کے پاس 19 چالان آئے ہیں اور گزشتہ روز بھی ایک چالان موصول ہوا، جس پر ایم این اے عالیہ کامران نے سوال کیا کہ یہ رقم کس اکاؤنٹ میں گئی اور کتنے اکاؤنٹس اس میں شامل ہیں۔
ایم این اے طلال چوہدری نے بتایا کہ "یہاں ایک رینٹ اے اکاؤنٹ چل رہا ہے، ہم اس معاملے میں تمام متعلقہ افراد کا سراغ لگا رہے ہیں۔”اختیار بیگ نے مزید کہا کہ تحقیقات میں اسٹیٹ بینک کو بھی شامل کر لیا گیا ہے تاکہ مالی لین دین کا جائزہ لیا جا سکے۔
