عمران خان کو ان کی مرضی کا کھانا دیا جاتا ہے، صحت بالکل ٹھیک ہے: اعظم تارڑ

0

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں ان کی مرضی کے مطابق کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جیل میں ملاقاتوں کا اختیار جیل سپرنٹنڈنٹ کے پاس ہوتا ہے اور وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اس حوالے سے کوئی ہدایات جاری کرے۔

وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جا چکی ہے، جس کے مطابق عمران خان کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ان کی صحت تسلی بخش ہے اور ہر ہفتے ان کی اہلیہ سے ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جیل مینول کے تحت سزا یافتہ یا زیرِ حراست افراد کو سیاسی معاملات پر گفتگو کی اجازت نہیں ہوتی، یہ معاملہ عدالت اور جیل انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر مکمل رپورٹ حاصل کر کے قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.