نئی دہلی کی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

0

نئی دہلی:کٹھ پتلی بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے آسیہ اندرابی کے علاوہ حریت رہنما فہمیدہ صوفی اورناہیدہ نسرین کو بھی مجرم قرار دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ مقدمہ بدنام زمانہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت میں چلا، اور مذکورہ حریت پسند کشمیری خواتین کو 17 جنوری 2026 کو سزائیں سنائی جائیں گی۔

آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں اپریل 2018میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے شوہرعاشق حسین بھی گزشتہ تین دہائیوں سے بھارتی جیل میں جھوٹے مقدمات کے تحت قید ہیں۔

 پس منظر:

آسیہ اندرابی دخترانِ ملت کی سربراہ ہیں اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور انسانی حقوق کی علمبردار رہنما کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ وہ طویل عرصے سے کشمیری خواتین کی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں سرگرم رہی ہیں۔

آسیہ اندرابی پر لگائے گئے الزامات کشمیری حریت پسند رہنماؤں کے خلاف بھارت کی طویل سیاسی اور عدالتی دباؤ کی روش کا حصہ ہیں، جس میں این آئی اے اور دیگر ادارے اکثر حریت رہنماؤں پر سیاسی مقدمات چلاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.