پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز میں تین ٹی 20 میچز شامل ہیں جو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 29 جنوری، دوسرا میچ 31 جنوری اور تیسرا میچ یکم فروری کو ہوگا۔ آسٹریلوی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا تاکہ ٹیم کو سریز کی تیاری کا مکمل وقت مل سکے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے، کیونکہ یہ کھلاڑیوں کو عالمی چیمپیئن شپ سے پہلے فارم اور حکمت عملی کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، جس میں پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا کے شہر میں کھیلے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.