بگ بیش لیگ: زمان خان کی شاندار بولنگ، آخری اوور میں 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کر کے برسبین ہیٹ کو جیت دلوائی
برسبین: بگ بیش لیگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں صرف 2 رنز دے کر اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو جیت دلوائی۔ اس شاندار کارکردگی کے بدولت برسبین ہیٹ نے بدھ کو ہوبارٹ ہریکینز کو محض 3 رنز سے شکست دی۔
میچ کے آخری اوور میں ہوبارٹ ہریکینز کو جیت کے لیے صرف 6 رنز درکار تھے، لیکن زمان خان نے اپنے آخری اوور میں تیز رفتار اور ذہانت سے بولنگ کرتے ہوئے کامیابی سے 6 رنز کا دفاع کیا۔
زمان خان نے پہلی گیند ڈاٹ کرائی، دوسری گیند پر صرف ایک رن دیا، تیسری اور چوتھی گیند پھر ڈاٹ رہیں، پانچویں گیند پر ایک وکٹ حاصل کی، اور آخری گیند پر صرف ایک رن دیا۔اس کارکردگی نے برسبین ہیٹ کو بظاہر ہارا ہوا میچ جتوا دیا اور زمان خان کو میچ ہیرو قرار دیا گیا۔
