آپریشن سندور ، پاکستان کے پاس بھارتی فوج کی مکمل سیٹلائٹ معلومات تھیں: بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

0

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدینے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پاس بھارتی فوج سے متعلق مکمل سیٹلائٹ معلومات موجود تھیں، جن کے ذریعے یہ معلوم تھا کہ بھارتی فوج کا کون سا جہاز، طیارہ اور یونٹ کہاں موجود ہے اور کس سمت حرکت کر رہا ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران جنرل اُپندر دویدی نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات عائد کیے، تاہم اسی دوران وہ یہ تسلیم کر بیٹھے کہ پاکستان کو سیٹلائٹس کے ذریعے بھارتی فوجی نقل و حرکت کی مکمل معلومات حاصل تھیں۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال نازک ضرور ہے لیکن کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے راکٹ فورس قائم کر رکھی ہے، اس لیے بھارت کو بھی ایسی راکٹ فورس کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.