اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ہفتے میں ایک بار معمول کے مطابق کروائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا تھا۔
