ایران پر امریکی حملے کی دھمکیاں ناقابلِ قبول، امریکہ بےامنی کو بہانہ بنا کر دوبارہ حملہ نہ کرے: روس

0

ماسکو: روس نے ایران پر امریکی حملے کی دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران میں بےامنی کو جواز بنا کر دوبارہ کسی حملے سے باز رہے، کیونکہ ایسا اقدام مشرقِ وسطیٰ میں تباہ کن نتائج اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔

بیان میں ایران کے غیر ملکی شراکت داروں کو تجارتی محصولات کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوششوں کو بھی مسترد کیا گیا۔ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں مصنوعی طور پر بھڑکائے گئے احتجاج اب ماند پڑ رہے ہیں اور امید ہے کہ حالات بتدریج مستحکم ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.