کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
کراچی:مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فی تولہ سونا 7 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 602 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 77 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونا 4,586 ڈالر پر پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 430 روپے مہنگی ہو کر 8,895 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 369 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 7,626 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 84.20 ڈالر پر ریکارڈ کی گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں طلب و رسد کے اثرات اور عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث سونا اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کا اثر ملکی صارفین اور سرمایہ کاروں پر پڑ رہا ہے۔
