ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور آسٹریلیا کی ہوم سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حتمی اعلان اس ہفتے متوقع

0

لاہور:قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے حتمی اسکواڈ کے لیے سلیکٹرز اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت رواں ہفتے متوقع ہے، جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سری لنکا کے دورے کے اختتام پر لاہور پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ کپتان سلمان علی آغا اور سلیکٹرز کے ساتھ اسکواڈ کے آخری انتخاب پر تبادلہ خیال کریں گے۔ قومی ٹیم کے اراکین سری لنکا میں سیریز کھیلنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی نام آئی سی سی کو پہلے ہی بھجوا دیے ہیں، تاہم 31 جنوری سے قبل بورڈ آئی سی سی کی اجازت کے بغیر اسکواڈ میں کسی بھی ردو بدل کا اختیار رکھتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ہیڈ کوچ اور کپتان کی مشاورت اسکواڈ کی حتمی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی، تاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بہترین ممکنہ ٹیم میدان میں اتاری جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.