اورکزئی: امن لشکر پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 جاں بحق، 3 دہشتگرد ہلاک

0

اورکزئی:اورکزئی کے علاقے یخ کنڈاؤ میں امن لشکر پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق  واقعہ اسی علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے امن لشکر کے ارکان پر اچانک حملہ کیا۔

ایس ڈی پی او محبوب خان نے تصدیق کی کہ حملے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 3 دیگر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے جواب میں امن لشکر نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس حکام نے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے اور مزید کارروائی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.