عدالت کے حکم پر پولن الرجی والے درخت کاٹنے کا کام: ٹھیکیدار نے تمام درخت کاٹ ڈالے
اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے سپریم کورٹ کے حکم کے تحت اسلام آباد میں پولن الرجی پیدا کرنے والے جنگلی شہتوت کے درخت کاٹ کر ان کی جگہ مقامی اور ماحول دوست درخت لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق جس ٹھیکیدار کو یہ کام سونپا گیا تھا، اس نے تقریباً 3 سے 4 ایکڑ رقبے پر لگے تمام درخت کاٹ دیے، جس میں جنگلی شہتوت کے علاوہ دیگر درخت بھی شامل تھے۔ یہ کٹائی بغیر کسی مارکنگ یا شناخت کے کی گئی، جس سے تقریباً چار ایکڑ کا ٹکڑا مکمل طور پر درختوں سے خالی ہو گیا۔
CDA کی جانب سے جاری ٹینڈر میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے صرف وہ درخت کاٹے جائیں جو پولن الرجی کا سبب ہیں اور ان کی جگہ ماحول دوست مقامی درخت لگائے جائیں۔ تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے اس منصوبے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
