بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز: پاکستان ٹیم منیجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

0

ڈھاکہ :پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے آئندہ دورہ بنگلا دیش کے لیے ٹیم منیجمنٹ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس میں سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق فاسٹ بولر عمر گل کو بولنگ کوچ اور سابق بیٹر اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق عبدالسعد کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے، جو اس سے قبل ویمنز ٹیم کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور پہلی بار مینز ٹیم کے ساتھ منسلک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ہیڈ کوچ کے طور پر سابق کپتان سرفراز احمد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ یہ سیریز گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.