پاکستان آئی ٹی ایف ایشیا انڈر-12 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا
کراچی:پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر-12 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دے کر فیصلہ کن مرحلے میں جگہ بنائی۔
پاکستان کی جانب سے محمد آیان اور ابراہیم حسین گل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے سنگل مقابلے میں محمد آیان نے اپنے حریف کو با آسانی شکست دی، جبکہ دوسرے سنگل میں ابراہیم حسین گل نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جس میں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی۔
