تونسہ میں ایڈز کے 334 کیسز کی تشخیص، بڑی تعداد بچوں پر مشتمل: وزیر صحت پنجاب کی تصدیق

0

تونسہ:پنجاب کے شہر تونسہ میں ایچ آئی وی/ایڈز کے 334 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں 12 سال سے کم عمر 331 بچے شامل ہیں۔

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پریس کانفرنس میں اس صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی ایچ کیو اسپتال میں مستقل اسکریننگ جاری ہے اور اب تک 50 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے، جبکہ اسپتالوں میں محفوظ انجکشن سسٹم اور آٹو لاک سرنج کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ اگر کسی سرکاری اہلکار کی غفلت ثابت ہوئی تو سخت احتساب کیا جائے گا، اور ایسے حساس معاملات کو سیاست کی نظر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں منکی پاکس کے 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اب تک کسی قسم کی اموات سامنے نہیں آئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.