جگر کے عام ترین لاعلاج مرض سے تحفظ فراہم کرنے والا آسان ترین طریقہ
لندن :جگر پر چربی چڑھنے کا مرض ایک دائمی عارضہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔
عام طور پر اس بیماری کے لیے نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز یا میٹابولک ڈس فنکشن ایسوسی ایٹڈ اسٹیٹوٹک لیور ڈیزیز (ایم اے ایس ایل ڈی) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور یہ جگر کے امراض کی عام ترین قسم ہے۔
اس بیماری کے دوران جگر بہت زیادہ مقدار میں چربی ذخیرہ کرنے لگتا ہے اور اس کا علاج نہ ہو تو اس کے افعال تھم جاتے ہیں۔جگر کی اس بیماری کے نتیجے میں میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔دنیا بھر میں 38 فیصد افراد جگر کے اس عارضے سے متاثر ہیں اور اس کا کوئی علاج بھی موجود نہیں۔
مگر اچھی خبر یہ ہے کہ آپ اس سے خود کو آسانی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، بس پھلوں اور گریوں کے استعمال کو عادت بنالیں۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ایڈتھ کوون یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں اور گریوں کا استعمال جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے سے متاثر ہونے سے بچاتا ہے۔دنیا بھر میں 38 فیصد افراد جگر کے اس عارضے سے متاثر ہیں اور اس کا کوئی علاج بھی موجود نہیں۔
مگر اچھی خبر یہ ہے کہ آپ اس سے خود کو آسانی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، بس پھلوں اور گریوں کے استعمال کو عادت بنالیں۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ایڈتھ کوون یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں اور گریوں کا استعمال جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے سے متاثر ہونے سے بچاتا ہے۔
