پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس: فیصل آباد ادارے میں 1 کروڑ 79 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف

0

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں فیصل آباد کے ایک تعلیمی و تحقیقی ادارے میں کروڑوں روپے کی غیر قانونی ادائیگیوں کا معاملہ زیر بحث آیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق این ایف سی آئی ای اینڈ ایف آر فیصل آباد میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 79 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین افسران کو تبادلے کے باوجود نئی تعیناتی پر رپورٹ نہ کرنے کے باوجود اپریل 2023 سے تنخواہیں اور الاؤنسز جاری کیے جاتے رہے۔

آڈٹ کے مطابق ڈاکٹر ثاقب احسان کو 63 لاکھ 89 ہزار روپے، ڈاکٹر امجد سید احمد کو 60 لاکھ 98 ہزار روپے جبکہ محمد سلطان بٹ کو 54 لاکھ 98 ہزار روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مجموعی ادائیگیاں 1 کروڑ 79 لاکھ 86 ہزار روپے سے تجاوز کرتی ہیں، جو مالی قواعد و ضوابط اور جنرل فنانشل رولز کی صریح خلاف ورزی ہے۔

آڈٹ حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کمزور داخلی کنٹرولز کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا، جبکہ معاملے پر ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (DAC) کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.