جنگ بندی خوش آئند پیش رفت، پاکستان سمیت تمام فریقین کو مبارکباد: صدر اردوان
انقرہ:ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے برادر ملک پاکستان سمیت تمام فریقین کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 28 فروری سے جاری کشیدگی نے خطے کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا تھا، تاہم حالیہ جنگ بندی ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔
صدر اردوان نے کہا کہ اب اصل امتحان اس بات کا ہے کہ اس معاہدے پر کس حد تک مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی، سازش یا تخریب کاری سے بچتے ہوئے جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ کرنا ناگزیر ہے، کیونکہ معمولی لغزش بھی دوبارہ کشیدگی کو جنم دے سکتی ہے۔
انہوں نے جنگ بندی کے حصول میں کردار ادا کرنے والے تمام ممالک اور شخصیات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خصوصاً پاکستان کو ’’دوست اور برادر ملک‘‘ قرار
